مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات کی تحصیل کبل میں سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر خودکش حملہ میں تین اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز پر یہ خودکش حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب منگل ہی کو ایک جرگے نے مذاکرات کے بعد مسلح طالبان کو تحصیل کبل کا علاقہ کوزہ بانڈہ خالی کرنے پر آمادہ کرلیا تھا۔ طالبان شدت پسند تنظیم کے ترجمان مسلم خان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ