ایران کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیاں تحریک آمیز ، بیکار اور غیر مؤثرہیں

روس کے صدر نے یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیوں کو تحریک آمیز اور غیر مؤثرقراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اینٹر فیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدردیمیٹری مڈوڈوف  نے یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیوں کو تحریک آمیز اور غیر مؤثرقراردیا ہے۔ روسی صدر نےجی ایٹ ممالک کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور ایران کے ساتھ مذاکرات سے معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ روسی صدر نےکہا کہ مغربی ممالک کے مؤقف میں متضاد پالیسیاں پائی جاتی ہیں جوقابل اعتماد نہیں اگر ہم ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں تو پھر پابندیاں لگانے کا کیا مقصد ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں ایرانی حکام کو اس بات پر راضی کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام میں صاف اور شفاف عمل کرے ۔ اور مستقبل میں بھی وہی فیصلہ کرنا چاہیے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے لئے قابل قبول ہو۔

 

News Code 710507

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =