مہرخبررساں ایجنسی نے فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق وزیر خارجہ ہوبر وڈرن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم کرنے کے لئےحماس کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں۔ اور عالمی برادری کے حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرائط اصلی روکاوٹ ہیں اس نے کہا کہ عالمی برادری کا اطلاق صرف امریکہ ، اسرائیل اور چند مغربی ممالک پر ہوتا ہے فرانسیسی وزير خارجہ کے مطابق مغربی ممالک مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور ان کا دباؤ صرف فلسطینی حکام پر ہے مغربی ممالک اسرائیل کے دباؤ میں آکر امن کے لئےپہلے سے طے شدہ تمام پروگرام بھول جاتے ہیں اور کچھ عرصے کے بعد نئی راہیں تلاش کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ 63 فیصد اسرائیلی حماس کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں۔ اور اسرائیلی سکیورٹی کے سابق اہلکار بھی اس بات پر متفق ہیں کہ حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
آپ کا تبصرہ