مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بینظیر بھٹو کے فرزند بلاول زرداری کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرنے کے بعد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نو ڈیرو میں پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ بلاول زرداری نئے چیئرمین اور آصف زرداری شریک چیئرمین مقرر کیےگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لےگی اور وہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) سے بھی درخواست کرتی ہے کہ وہ بھی ایسا کرے۔
بلاول زرداری نےاس موقع پر کہا کہ وہ اپنی ماں کی طرح وفاق کی علامت بنیں گےاور اپنی ماں کے اس قول پر یقین رکھتے ہیں کہ "جمہوریت بہترین انتقام ہے"۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےاس موقع پر کہا کہ ان کے بیٹےنےاپنا نام بلاول علی زرداری سے تبدیل کر کے بلاول بھٹو زرداری رکھ لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ