مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے نیویارک میں اسپین کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اسپین کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے پر تاکید کی اور ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے قریبی تعاون سے آگاہ کیا اس ملاقات میں اسپین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی روابط میں توسیع اور فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اسپین کی کمپنیاں ایران میں خوب فعال ہیں اور ہم ان کی فعالیت کی حمایت کرتے ہیں اپین کے وزیر خارجہ نے ایران اور ایٹمی ایجنسی کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ ہی ایران کے ایٹمی معاملے کا بہترین حل نکل سکتا ہے
آپ کا تبصرہ