روس نے جوابی کارروائی میں برطانیہ کے چار سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے روس نے جوابی کارروائی میں برطانیہ کے چار سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے
مہرخبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہنے کہا ہے روس نے جوابی کارروائی میں برطانیہ کے چار سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہےاطلاعات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے4روسی سفارتکاروں کو برطانیہ سےبدر کئے جانے کے بعد کی صورت حال پر روس نے برطانیہ کے چار سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہےیہ بات روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نےبتائی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے 4روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھااور روس نے اسے کا سخت جواب دینے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانیہ کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے
آپ کا تبصرہ