24 اپریل، 2007، 9:56 PM

ہندوستان

نئی دہلی میں مسئلہ کشمیر پر تیسری دوروزہ گول میز کانفرنس کا آغاز

نئی دہلی میں مسئلہ کشمیر پر تیسری دوروزہ گول میز کانفرنس کا آغاز

نئی دہلی میں مسئلہ کشمیر پرتیسری دوروزہ کشمیر گول میز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ نئی دہلی میں مسئلہ کشمیر پرتیسری دوروزہ کشمیر گول میز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہےاس کانفرنس میں ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت اس عزم پر قائم ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کو کم کیا جائے ۔کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئےہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز کشمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،دہشت گردی اور عوام کو بغیر کسی وجہ کے ہراساں کرنے کے واقعات کو کم کیا جائے ۔کشمیر سے متعلق اپنے نظریہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا کشمیر امن ،خوشحالی اور عوام کی طاقت کی علامت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق ان کا نظریہ بہت وسیع ہے اور اس کا تعلق پاکستان کے ساتھ تصفیے اور پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات سے بھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نئے نظریے کو ممکن بنانے کے لیے وہ اور ان کی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی اس کانفرنس میں کئی سرکردہ کشمیری رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن انھوں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کردیا ہے

 

News ID 475695

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha