مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کی حالیہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ مغربی ممالک اور ایٹمی ایجنسی کو جان لینا چاہیے کہ غلط رپورٹوں کو پیش کرنے اور بے بنیاد قراردادوں کو منظور کرنے سے ان کے لئے مزید مشکلات پیدا ہونگی اور انھیں اس سے کوئی دوسرا فائدہ نہیں پہنچے گا انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں منہ زوری اور لجاجت کو ترک کردینا چاہیے اور مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے رفسنجانی نے کہا کہ ایران انھیں اپنے ایٹمی پروگرام کے متعلق مکمل اطمینان دلانے کے لئے تیار ہے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ آج سامراجی طاقتیں شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے اپنے شوم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتی ہیں اور موجودہ شرائط اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ شیعہ اور سنی علماء ایک دوسرے کے ہمراہ رہیں اور اسلام دشمن عناصر کو مسلمانوں کی صفوں میں فتنہ ڈالنے کی اجازت نہ دیں انھوں نے کہا کہ اگر شیعہ اور سنی علماء نے حکمت اور مصلحت سے کام نہ لیا تو انھیں زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا انھوں نے کہا کہ غلط اور گمراہ افراد کو اسلام کے مقدس نام سے سوء استفادہ کرنے اور دہشت گردی پھیلانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں غلط رپورٹ پیش کرنے سے مغربی ممالک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا // شیعہ اور سنی مغربی ممالک کی فتنہ انگیز سازشوں سے ہوشیار رہیں
تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کی حالیہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اور ایٹمی ایجنسی کو جان لینا چاہیے کہ غلط رپورٹوں کو پیش کرنے اور بے بنیاد قراردادوں کو منظور کرنے سے ان کے لئے مزید مشکلات کھڑی ہونگی اور اس سے انھیں کوئی اورفائدہ نہیں پہنچے گا
News ID 452375
آپ کا تبصرہ