30 دسمبر، 2006، 10:32 PM

صدام کے جنگی جرائم پر کارروائی جاری رہنی چاہیے

ایران کے خلاف صدام کے جنگی جرائم پر کارروائی جاری رہنی چاہیے

ایران کے خلاف صدام کے جنگی جرائم پر کارروائی جاری رہنی چاہیے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدام کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے بعد کہا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے نتیجے میں عراق ، کویت اور ایران کے لاکھوں سوگوار خاندانوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے جو صدام کی بربریت اور اسکے ظلم و ستم کا نشانہ بنے تھے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے صدام کو پھانسی کی سزا دیئے جانے کے بعد کہا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کو کیفر کردار تک پہنچانے کے نتیجے میں عراق ، کویت اور ایران کے لاکھوں سوگوار خاندانوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے جو صدام کی بربریت اور اسکے ظلم و ستم کا نشانہ بنے تھے انھوں نے کہا کہ صدام کی زندگی اس کے وحشتناک جرائم اور سیاہ کارناموں سے بھری پڑی ہے جس ميں عراق کے بے گناہ عوام کا قتل عام ، ایران اور کویت کے خلاف جنگی جرائم شامل ہیں ترجمان نے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا مل گئی ہے لیکن ہوشیار رہنے کی ضرورت ہےاور جرائم پیشہ لوگوں اس سے غلط فائدہ اٹھانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانےکی اجازت نہیں دینی چاہیے انھوں نے ایران کے خلاف صدام کے جنگی جرائم کے مقدمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور علاقے کے دیگر ممالک کے خلاف صدام کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف عدالتی کارروائی جاری رہنی چاہیے تاکہ ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا تاوان ایرانی عوام کو مل سکے

News ID 428480

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha