8 ستمبر، 2006، 12:53 AM

امام مہدي (عج)

امام مہدي (عج) كے بارے ميں اہل بيت رسول (ص) كي احاديث

امام مہدي (عج) كے بارے ميں اہل بيت رسول (ص) كي احاديث

حضرت علي (ع) حضرت فاطمہ (س) حضرت امام حسن و امام حسين عليہما السلام نے حضرت امام مہدي (ع) كي خبر دي

 مہر خبررساں ايجنسي نے تاريخ اسلام  كے حوالے سے نقل كيا ہے كہحضرت علي بن ابيطالب(ع) نے فرمايا: مہدي موعود(ع) ہم ميں سے ہوگا اور آخري زمانہ ميں ظہور كرے گا اس كے علاوہ كسي قوم ميں مہدي منتظر نہيں ہے (اثبات الھدا? ج 7 ص 147) اس سلسلے ميں حضرت علي سے اور پچاس حديثيں ہيں (منتخب الاثر)

حضرت فاطمہ زہرا (ع) نے مہدي (ع) كي خبر دي

         حضرت فاطمہ زہرا(س) نے امام حسين(ع) سے فرمايا: تمہاري ولادت كے بعد رسول خدا (ص) مير ے پاس تشريف لائے  تمہيں گود ميں ليا اور فرمايا: اپنے حسين (ع) كو لے لو اور جان لو كہ يہ نو ائمہ كے باپ ہيں اور ان كي نسل سے صالح امام پيدا ہوں گے اور ان كا نواں مہدي(ع) ہے اس سلسلے ميں حضرت فاطمہ زہرا(س) سےتين حديثيں اور ہيں(اثبات الھدا?  ج 2 ص552)

حضرت حسن بن علي (ع) نے مہدي (ع) كي خبر دي  

           حضرت امام حسن بن علي (ع) نے فرمايا: رسول (ص) كے بعد امام بارہ ہيں? ان ميں سے نو ميرے بھائي حسين (ع) كي نسل سے ہوں گے اور اس امت كا مہدي (ع) ان ہي كي نسل سے ہے چار حديثيں اور ہيں( اثبات الھدا? ص 555) 

 امام حسين (ع) نے مہدي (ع) كي خبر دي

         حضرت امام حسين (ع) نے فرمايا: بارہ امام ہم ميں سے ہيں: ان ميں سے پہلے علي ابن ابيطالب(ع) ہيں اور نويں ميرے بيٹے قائم برحق ہيں خدا ان كے وجود كي بركت سے مردہ زمين كو زندہ اور غير آباد كو آباد كرے گا اور دين حق كو تمام اديان پر كاميابي عطا كرے گا خواہ مشركين كو يہ بات ناگوار ہي كيوں نہ ہو مہدي(ع) ايك زمانہ تك غيبت ميں رہيں گے? غيبت كے زمانہ ميں كچھ لوگ دين سے خارج ہوجائيں گے ليكن كچھ لوگ ثابت قدم رہيں گے اور اس راہ ميں مصيبتيں اٹھائيں گے سرزنش كے طور پر ان سے كہا جائے گا، اگر تمھارا عقيدہ صحيح ہے تمہارا امام موعود كب انقلاب برپا كرے گا؟ ليكن جان لو كہ جو ان كي غيبت كے زمانہ ميں دشمنوں كے طعن و تشنيع كو برداشت كرے گا اس كي مثال اس شخص كي ہے جس نے رسول خدا (ص) كے ہمراہ تلوار سے جنگ كي?(بحارالانوار ج 51 ص 133 ، اثبات الھدا? ج 2 ص333و399 )،،،،اس سلسلے ميں آپ كي تيرہ حديثيں اور ہيں

 

News ID 377518

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha