27 جولائی، 2006، 11:31 PM

حزب اللہ عالم اسلام كے لئے باعث فخر ہے

اسلامي مقاومت حزب اللہ عالم اسلام كے لئے باعث فخر ہے

اسلامي مقاومت حزب اللہ عالم اسلام كے لئے باعث فخر ہے

حوزہ علميہ قم كے مدير حجت الاسلام والمسلمين بوشہري نے اسرائيل كي بربريت اور اس كے ظلم و ستم كے خلاف حزب اللہ كي پائداري اور استقامت كو عالم اسلام كے لئے باعث فخر اور مايہ ناز قرارديا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار نے قم سے رپورٹ دي ہے كہ حوزہ علميہ قم كے مدير حجت الاسلام والمسلمين بوشہري نے اسرائيل كي بربريت اور اس كے ظلم و ستم كے خلاف حزب اللہ كي پائداري اور استقامت كو عالم اسلام كے لئے باعث فخر اور مايہ ناز قرارديا ہے قم كي مسجد اعظم ميں فلسطين اور لبنان كے شہيدوں كي ياد ميں ايك مجلس منعقد ہوئي جس ميں اسرائيل پر حزب اللہ كي حاليہ كاميابيوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے جناب بوشہري نے كہا كہ حزب اللہ كو اسرائيل پر قطعا فتح حاصل ہوگي انھوں نے كہا كہ حزب اللہ كے سربراہ سيد حسن نصراللہ  نے اسرائيل كے تمام ناپاك عزائم كو ناكام بناديا ہے انھوں نے كہا كہ سيد حسن نصر اللہ عالم اسلام كے لئے باعث فخر اور مايہ ناز شخصيت ہيں بوشہري نے كہا كہ اسرائيل حزب اللہ كے جوانوں كا مقابلہ نہيں كرسكتا ہے اس لئے وہ لبناني بچوں اور عورتوں پر بم گرا رہاہے اوريہ اسرائيل كي برتري كي علامت نہيں بلكہ اسرائيل كي درندگي كي علامت ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل كے وحشيانہ جرائم ميں امريكہ برابر كا شريك ہے اور امريكي حقوق انساني سے عالمي برادري كا اعتماد بالكل اٹھ گيا ہے امريكہ اسرائيل كا حامي اور طرفدار ہے اور وہ مشرق وسطي كے بحران كا اہم ترين ذمہ دار ہے

News ID 359110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha