حزب اللہ لبنان نے آج اسرائيل كے 18 فوجيوں كو ہلاك اور 25 كو زخمي كرديا ہے

اطلاعات كے مطابق لبنان ميں اسلامي مقاومت حزب اللہ اور اسرائيلي فوجيوں كے درميان تازہ ترين جھڑپوں ميں 14+4 اسرائيلي فوجي ہلاك اور 25 زخمي ہو گئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے العالم اور العربيہ ٹي وي چينلوں كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان ميں اسلامي مقاومت حزب اللہ اور اسرائيلي فوجيوں كے درميان تازہ ترين جھڑپوں ميں 14+4 اسرائيلي فوجي ہلاك ہو گئے ہيں اس حملے ميں اسرائيل كے 25 فوجي شديد زخمي بھي ہوئے ہيں ذرائع كے مطابق يہ جھڑپيں جنوبي لبنان كے علاقے بنت جبيل ميں ہوئي ہيں ادھر لبنان ميں اسلامي مقاومت حزب اللہ كے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائيل كوخبردار كيا ہے كہ اگر ااسرائيل نے شہري آبادي پر فضائي حملے بند نہ كئے تو حزب اللہ حيفا سے آگے اسرائيل كے مزيد علاقوں كو اپنے ميزائلوں كا نشانہ بنائے گا سيد حسن نصر اللہ نےاپني ايك نشري تقرير ميں كہا كہ اسرائيل جھوٹي افواہيں پھيلا رہا ہے انھوں نے كہا كہ اسلامي مقاومت نے اسرائيل كي زميني جنگي  مشين كا تكبر و غرور اور طاقت كا طلسم توڑ ديا ہے

News Code 358782

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =