مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں فوجي حكام كے مطابق نامعلوم افراد كي جانب سے سيكورٹي فورسز پر ايك تازہ حملے ميں ايك فوجي سميت پندرہ سے بيس حملہ آور ہلاك ہوئے ہيں حكام كے مطابق يہ حملہ جمعرات كي رات تين بجے كے بعد صدر مقام ميران شاہ سے تقريباً بارہ كلوميٹر مغرب ميں افغان سرحد كے قريب دتہ خيل كے علاقے ميں ہوا? نامعلوم مسلح افراد نے سيكورٹي فورسز كي توپ نرائي نامي چوكي پر ہلكے اور بھاري اسلحے سے حملہ كيا? اس حملے ميں حكام كے مطابق نيم فوجي مليشيا كا ايك سپاہي ہلاك جبكہ پانچ زخمي ہوئے ہيں پاكستاني فوج كے ترجمان ميجر جنرل شوكت سلطان نے كہا ہے كہ جوابي كارروائي سے پندرہ سے بيس شرپسند ہلاك ہوئے ہيں
شمالي وزيرستان ميں ايك فوجي سميت پندرہ افراد ہلاك
پاكستان كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں ايك فوجي سميت پندرہ افراد ہلاك ہوگئے ہيں
پاكستان كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں فوجي حكام كے مطابق نامعلوم افراد كي جانب سے سيكورٹي فورسز پر ايك تازہ حملے ميں ايك فوجي سميت پندرہ افرادہلاك ہوگئے ہيں
News ID 305365
آپ کا تبصرہ