عراق پر امريكي حملے كے تين برس مكمل ہونے پر دنيا بھر ميں امريكہ كے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں

عراق جنگ كے مخالفين نے امريكي حملے كے تين برس مكمل ہونے پر دنيا بھر ميں مظاہرے كئے ہيں اور امريكي جنگي پاليسي كي دنيا بھر ميں شديد مخالفت كي گئي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق جنگ كے مخالفين نے امريكي حملے كے تين برس مكمل ہونے پر دنيا بھر ميں مظاہرے كئے ہيں اور امريكي جنگي پاليسي كي دنيا بھر ميں شديد مخالفت كي گئي ہے ہزاروں مظاہرين نے جاپان، جنوبي كوريا  ، پاكستان، اور ملائشيا سميت متعدد ايشيائي ممالك ميں احتجاجي جلوس نكالے ہيں اور عراق سے امريكي فوج كے انخلاء كا مطالبہ كيا ہےايشيائي ممالك كے علاوہ آسٹريليا كے شہر سڈني ميں بھي امريكہ مخالف ريلي نكالي گئي ہےبراعظم يورپ كے مختلف ملكوں ميں بھي جنگ مخالف مظاہروں كي اطلاعات ہيں جبكہ برطانيہ كے دارالحكومت لندن ميں مظاہرين كي تعداد اسي ہزار سے ايك لاكھ كے درميان بتائي گئي ہے بش اور بلر كے جنگي جنون كے خلاف دنيا بھر ميں زبردست عوامي مظاہرےہورہے ہيں

News Code 304596

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =