مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے اخبار الحيات كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں خليجي تعاون كونسل كے ركن ممالك كے درميان كوئي اختلاف نہيں ہے انھوں نے اس بات كو مسترد كرديا كہ خليجي كونسل ابو ظبي ميں اپنے حاليہ اجلاس ميں ايران كے ايٹمي پروگرام كے خلاف ايك بند ميں اپني تشويش كو بيان كرنا چاہتي تھي ليكن سعودي عرب كي مداخلت سے اس بند كو حذف كرديا گيا سعودي وزير خارجہ نے كہاكہ خطے كے ممالك كو ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں كوئي تشويش نہيں ہے انھوں نے كہا كہ عام تباہي پھيلانے والے اسلحہ كے پھيلاؤ كا ايران بھي مخالف ہے اور يہ ايسا معاملہ ہے جس كو سبھي ممالك درك كرتے ہيں
سعودي عرب كے وزير خارجہ نے كہا كہ
خطے كے ممالك كو ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں كوئي تشويش نہيں ہے
سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے كہا كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں خطے كے ممالك كے درميان كوئي اختلاف نہيں ہے
News ID 269257
آپ کا تبصرہ