7 نومبر، 2005، 10:35 PM

كشمير كو تقسيم كرنے والي كنٹرول لائن كوآج كھول ديا گيا ہے

كشمير كو تقسيم كرنے والي كنٹرول لائن پونچھ راولاكوٹ سيكٹر ميں سات نومبر كو كھول دي گئي ہے

كشمير كو تقسيم كرنے والي كنٹرول لائن پونچھ راولاكوٹ سيكٹر ميں سات نومبر كو كھول دي گئي ہے

كشمير كو تقسيم كرنے والي كنٹرول لائن پونچھ راولاكوٹ سيكٹر ميں سات نومبر كو كھول دي گئي ہے البتہ لوگوں كو سرحد كے آر پار جانے كي اجازت نہيں دي گئي ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كشمير كو تقسيم كرنے والي كنٹرول لائن پونچھ راولاكوٹ سيكٹر ميں سات نومبر كو كھول دي گئي ہے البتہ لوگوں كو سرحد كے آر پار جانے كي اجازت نہيں دي گئي ہے پاكستان كے زير انتظام كشمير كي طرف لوگوں كے لائن آف كنٹرول كے قريب جانے كي كوشش كو ناكام بنانے كے ليے پوليس نے ہوائي فائرنگ اور آنسو گيس كے درجنوں گولے استعمال كئے ہيں جس پرلوگوں نے شديد غم و غصہ كا اظہار كيا ہے يہ واقع پاكستان كے زير انتظام كشمير ميں ہوا ہے پاكستان كے ايك اعلي فوجي افسر نے اخبار نويسوں كو بتايا ہےكہ لوگوں كو لائن آف كنٹرول كے قريب جانے سے اس ليے روكا گيا ہے كہ علاقے ميں بارودي سرنگيں بجھي ہوئي ہيں اور لوگوں كو نقصان پہنچنے كا انديشہ ہے ہندوستان اور پاكستان كي حكومتوں نے گزشتہ ہفتے لائن آف كنٹرول پانچ مقامات پر كھولنے كے لئے اتفاق كيا تھا اور يہ بات طے پائي تھي كہ سات نومبر كو يہ لائن تين جگہوں پر كھلے گي? تاہم ہندوستان كي حكومت نے كہا ہے كہ باقي چار مقامات پر بھي كنٹرول لائن اسي ماہ كھل جائے گي

News ID 250451

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha