مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پيرس اور ديگر فرانسيسي شہروں ميں تشدد كے نئے واقعات ميں مشتعل عوام نے 900 گاڑيوں كو نذر آتش كرديا ہے جس كے بعد پوليس نے دو سو پچاس سے زائد افراد كو گرفتار كرليا ہے
پوليس كي بھاري تعداد ميں موجودگي كے باوجود تاركين وطن كے حوالے سے جانے جانے والے علاقوں ميں توڑ پھوڑ مسلسل جاري ہے اور نويں روز بھي تشدد كے كئي واقعات رونما ہوئے ہيں اطلاعات كے مطابق تشدد كي زد ميں آنے والے ان علاقوں ميں نرسريوں اور سكولوں كو بھي نذرِ آتش كيا گيا ہے فرانس ميں يہ ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے تھے جب شمالي افريقہ سے تعلق ركھنے والےدو پندرہ اور سترہ سالہ نوجوان پوليس سے بچنے كي كوشش ميں بجلي كي تاروں ميں پھنس كر كرنٹ لگنے سے ہلاك ہو گئے عوام كا كہنا ہے انھيں پوليس نے ہلاك كيا ہے
آپ کا تبصرہ