مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے یومِ بحریہ کے موقع پر اس فورس کی پہلی مسلط کردہ جنگ اور جاری جنگ کے دوران کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فوج کی بحریہ نے پہلی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے 67 روز بعد بعثی بحریہ کا مکمل خاتمہ کر دیا، یہاں تک کہ وہ جنگ کے اختتام تک کوئی بھی کارروائی کرنے کے قابل نہ رہی۔ جبکہ جاری جنگ میں فوج کی بحریہ پوری قوت کے ساتھ آبنائے ہرمز کے مشرق سے بحرِ ہند کے شمالی حصے تک کنٹرول اور نگرانی کر رہی ہے۔
بحریہ کے بہادر اور قابلِ فخر ہم رکابوں! 7 آذر، آپ کا دن مبارک ہو!
آپ کا تبصرہ