مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم علی الزیدی نے اتوار کے دن عراق میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اسٹیون فاگن سے ملاقات کی ہے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کی سلامتی و استحکام کو تقویت دینے اور یہاں کے عوام کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
آپ کا تبصرہ