مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پارلیمانی اتحاد "ادارۂ الدولہ" نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اتحاد نے کہا کہ عراق کی سلامتی کو اپنے اقدامات سے خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کے دائرے سے باہر ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
بیان میں عراقی مسلح افواج کی مختلف یونٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے جنوبی علاقوں بصرہ اور واسط سمیت مختلف مقامات پر الحشد الشعبی کے فوجی مراکز کو امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ