مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے جنوبی صنعتی علاقے جبل علی میں دھماکوں اور دھویں کے بادل اٹھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں واقعے سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بعض ذرائع نے جبل علی بندرگاہ کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کا دعویٰ کیا، جبکہ دیگر نے صرف علاقے سے دھویں کے بادل اٹھنے کی اطلاع دی۔
عراقی نیوز نیٹ ورک نے دعوی کیا ہے کہ جبل علی کو یمن سے داغے گئے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع یا اماراتی حکام کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔
ادھر اماراتی میڈیا نے اگرچہ واقعے کی نوعیت پر کوئی تفصیلی رپورٹ جاری نہیں کی، تاہم کم از کم 20 منٹ کے دوران سات دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کا ذکر کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، اماراتی حکام نے آتش زدگی کی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ