12 جولائی، 2026، 7:24 PM

لنڈ سے گراہم کی موت، امریکی میڈیا نے مزید تفصیلات جاری کردیں

لنڈ سے گراہم کی موت، امریکی میڈیا نے مزید تفصیلات جاری کردیں

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر لنڈسے گراہم کی وفات سے قبل ان کی صحت بگڑنے کے کوئی واضح آثار سامنے نہیں آئے تھے، تاہم گھر پر دل کی تکلیف کی اطلاع کے بعد امدادی ٹیمیں فوری پہنچ گئی تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے سینیٹر لنڈسے گراہم کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان کی وفات سے پہلے صحت کی خرابی کی کوئی نمایاں علامت سامنے نہیں آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دل کی تکلیف کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور طبی امداد فراہم کی۔

این بی سی کی جانب سے جائزہ لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی اہلکار ایک شخص کو اسٹریچر پر گھر سے باہر لا کر انتظار میں کھڑی ایمبولینس تک منتقل کر رہے ہیں، جبکہ موقع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینیٹر لنڈسے گراہم نے اتوار کے روز این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کرنی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لنڈسے گراہم کے دفتر نے باضابطہ طور پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 
لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اتحادیوں اور اسرائیل کے نمایاں حامیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

News ID 1940265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha