مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنالرضا نے واضح کیا ہے کہ ملک کی دفاعی، میزائل اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں اور ان پر نہ اب اور نہ ہی مستقبل میں کسی قسم کے مذاکرات کیے جائیں گے۔
بریگیڈیئر جنرل مجید ابنالرضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پارلیمانی ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے مختلف پہلوؤں، اس کے نتائج اور حاصل ہونے والے تجربات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ حالات نے ایران کی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
قائم مقام وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنی دفاعی صنعت کو مکمل طور پر مقامی صلاحیتوں، قومی وسائل اور جدید داخلی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مزید ترقی دیتا رہے گا اور قومی سلامتی سے متعلق کسی بھی بنیادی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ