مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "دختران جان فدائے ایران" کے عنوان سے ایک بڑا اجتماع حضرت فاطمہ معصومہؑ کے یوم ولادت اور یوم دختر کے موقع پر منعقد ہوا، جو امام حسین چوک سے تہران کی انقلاب اسٹریٹ پر واقع ولیعصر چوک کی جانب روانہ ہوا۔
نوجوان لڑکیوں کا رہبر انقلاب سے عہد وفاداری
مختلف بسیجی مراکز اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور کم عمر لڑکیوں کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شریک ہوئی۔
مہر کے نمائندوں کے مطابق اس اجتماع میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی شرکت دیکھنے میں آئی، جبکہ ان لڑکیوں نے اسلامی انقلاب کے نئے رہبر سے وفاداری کا اعلان بھی کیا۔
منتظمین کے مطابق اس سے قبل "جان فدائے وطن" مہم میں 24 ملین افراد رجسٹر ہو چکے ہیں، اور آج ایران کی بیٹیوں نے ایک بار پھر انقلاب کے نظریات کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی ہے۔
ایران کی بیٹیوں کا ملک کی سربلندی کے لیے ہر قربانی دینے کا اعلان
سرکاری ٹی وی کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ دختران انقلاب کے عنوان سے منعقدہ لڑکیوں کے اجتماع میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں شریک لڑکیوں نے واضح کیا کہ ایران کی بیٹیاں ہر میدان میں موجود ہیں اور ملک کی سربلندی کے لیے کسی بھی قسم کی مدد سے دریغ نہیں کریں گی۔
آپ کا تبصرہ