24 مارچ، 2026، 3:38 PM

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ میں گفتگو

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ میں گفتگو

عراقچی اور البوسعیدی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی حالات اور حالیہ کشیدگی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے کی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

گفتگو کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان سفارتی مشاورت اور رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

News ID 1938625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha