مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے ہماری بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں دیا گیا ردِعمل ہماری طاقت کا محض ایک محدود اظہار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے صرف بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں کمی کی اپیلوں کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم اگر ایسی کارروائیاں دوبارہ ہوئیں تو پھر کسی قسم کا صبر و ضبط نہیں رکھا جائے گا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ کے کسی بھی ممکنہ خاتمے میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ اور ذمہ داری کا تعین ناگزیر ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ