8 مارچ، 2026، 5:04 PM

آپریشن وعدۂ صادق4 کا انتیسواں مرحلہ، مقبوضہ فلسطین اور عرب ممالک میں دشمن کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

آپریشن وعدۂ صادق4 کا انتیسواں مرحلہ، مقبوضہ فلسطین اور عرب ممالک میں دشمن کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ جدید ترین میزائلوں کے ذریعے تل ابیب، صحرائے نقب اور خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر جارحیت کے بعد ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی شروع کی ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن پر جوابی حملوں میں دشمن کے ریڈار سسٹمز کو تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد داغے گئے تمام میزائل اپنے مقررہ اہداف پر کامیابی سے پہنچے۔ 
 
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں متعدد وار ہیڈ رکھنے والے میزائل (MIRV) بھی استعمال کیے گئے، جو میزائل دفاعی نظام کو عبور کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہیں۔ اسی دوران ایرانی زمینی فوج نے اپنے ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کے اندر تل ابیب اور حیفا کو نشانہ بناکر اہم تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

خلیج فارس سے شمال مغرب تک دشمن کو دندان شکن جواب
 
دریں اثنا سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ قشم کے پانی صاف کرنے کے پلانٹ پر امریکی جفیر فوجی اڈے سے کیے گئے حملے کے جواب میں اس اڈے کو ٹھوس ایندھن سے چلنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ 
 
سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل نائینی نے کہا کہ خطے میں جہاں کہیں بھی امریکی فوجی اڈے موجود ہیں وہ ایران کے لیے جائز اہداف ہیں۔ 
 
علاوہ ازیں سپاہ کی بری فوج کے میزائل یونٹ نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں دو مقامات پر موجود علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ملک کے مغربی علاقے میں ڈرون طیارہ ہرمس 900 تباہ 
 
سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہرمس ڈرون کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں سپاہ کے جدید اور پیشرفته فضائی دفاعی نظام نے سراغ لگا کر کامیابی سے تباہ کر دیا۔

سپاہ کی بحریہ کا امریکی ہیلی کاپٹر اڈے پر حملہ 
 
سپاہ پاسداران نے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے مشترکہ آپریشن میں العدیری میں قائم امریکی اڈے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ اور صہیونی حکومت پر ایرانی مسلح افواج کے بھرپور حملے جاری، دشمن کے اڈے اور ریڈار سسٹم تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں سپاہ کی بحریہ کے بیلسٹک میزائل یونٹ نے انتہائی درستگی کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کی تیاری اور مرمت کے مراکز، ہیلی کاپٹر اور طیاروں کے ایندھن کے ذخائر، اور اڈے کی کمانڈ عمارت کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں ان تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ 
 
حملے کے بعد اڈے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھتے دیکھے گئے، جو دور دراز علاقوں سے بھی واضح طور پر نظر آرہے تھے۔

جنگ جاری رہی تو دنیا میں تیل کی پیداوار اور فروخت متاثر ہوگی، قالیباف 
 
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ جنگ اسی طرح جاری رہی تو دنیا میں تیل کی پیداوار اور فروخت پر سنگین اثرات پڑسکتے ہیں۔ 

امریکہ اور صہیونی حکومت پر ایرانی مسلح افواج کے بھرپور حملے جاری، دشمن کے اڈے اور ریڈار سسٹم تباہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پہلے کہتے تھے کہ تیل کی قیمت زیادہ نہیں بڑھے گی، اور اب جب قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو وہ دعوی کررہے ہیں کہ جلد کم ہوجائیں گی۔ 
 
انہوں نے لکھا کہ اگر جنگ اسی طرح جاری رہی تو نہ صرف تیل فروخت کرنے کے راستے محدود ہوجائیں گے بلکہ اس کی پیداوار بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس صورتحال میں صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مفادات بھی متاثر ہوں گے۔ 
 
انہوں نے امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن اسے اسلامی جمہوری ایران ہی ختم کرے گا۔

دشمن میری باتوں کو غلط سمجھا، ایران کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، صدر پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں لیا۔ دشمن کی کوشش ہے کہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ اور اختلافات پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی طاقت، استقامت اور جوش و جذبے سے دشمن کو مایوس کیا۔ دشمن ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران بارہا واضح کرچکا ہے کہ ہمسایہ ممالک اس کے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ضروری ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ اگر کسی بھی ملک کی طرف سے ایران کی سرزمین پر حملہ کیا گیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران اس ملک کے عوام سے دشمنی رکھتا ہے، بلکہ یہ صرف دفاعی اقدام ہوگا۔ 

امریکہ اور صہیونی حکومت پر ایرانی مسلح افواج کے بھرپور حملے جاری، دشمن کے اڈے اور ریڈار سسٹم تباہ

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران پر دباؤ بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی زیادہ طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔ ایرانی عوام، مسلح افواج اور بسیج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ایران ظلم، جارحیت اور دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ باہمی تعاون سے کام کریں اور امریکہ و اسرائیل کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کریں۔

سپاہ پاسداران کا امریکی ہیلی کاپٹر اڈے پر حملہ

سپاہ پاسداران کے پبلک ریلیشنز نے اعلان کیا کہ آج صبح، سپاہ پاسداران کے بحریہ نے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے امریکی ہیلی کاپٹر اڈے العدیری پر حملہ کیا۔

اس آپریشن میں، سپاہ پاسداران کے بحریہ کے بیلسٹک میزائل یونٹوں نے ہیلی کاپٹروں کے تیاری اور مرمت کے مراکز، ہیلی کاپٹر اور طیارے کے ایندھن کے ٹینکوں اور اڈے کے کمانڈنگ عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔

اس حملے کے بعد، اڈے میں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ اور گھنے دھوئیں آسمان میں اٹھ گئے جو دور سے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

بحرین میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ پر ڈرون حملہ

بحرین کی وزارت داخلہ نے بحرین میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ پر ڈرون حملے کی اطلاع دی۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ بحرین میں ایک پانی کے فلٹریشن پلانٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس میں پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ چند دنوں میں امریکی اور صہیونی فوجیوں نے ایران کے مختلف علاقوں میں پانی کے فلٹریشن مراکز پر حملے کیے ہیں، ان حملوں کے لئے امریکی اور صہیونی فوج نے خطے کے ممالک کی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کی ہے۔ ایرانی عہدیداروں نے پانی کے فلٹریشن پلانٹس پر حملوں کو غیر عسکری مقامات پر حملہ قرار دیا اور انتقام کا وعدہ کیا تھا۔

امریکی فوج ایرانی حملوں کا نشانہ یا حادثاتی موت

امریکی میڈیا نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی سخت سنسر شپ کے باوجود، کویت میں ایک امریکی افسر کی موت کی خبر دی۔

رپورٹ کے مطابق، سورفلی ڈیوس، نیویارک کے ایک پولیس افسر ہیں، جو ایران پر فوجی حملے کی حمایت کے لیے کویت گئے تھے، انتقال کر گئے۔

نیویارک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس امریکی فوجی کی موت کا سبب طبعی بیماری تھا۔

ایران کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں متعدد آپریشنز کے دوران بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے اور دیگر امریکی فوجی اڈوں پر کئی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ہولناک دھماکے ہوئے ہیں۔

 آپریشن وعدۂ صادق4 کا انتیسواں مرحلہ، مقبوضہ فلسطین اور عرب ممالک میں دشمن کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے نویں روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آپریشن وعدۂ صادق۴ کے انتیسویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے جدید نسل کے میزائل استعمال کیے گئے۔

بیان کے مطابق حملے کا ہدف مقبوضہ فلسطین کا شہر تل ابیب، صحرائے نقب اور خطے میں موجود امریکی دہشت گرد افواج کے ایک فضائی اڈے تھے۔

سپاہ کے مطابق یہ کارروائی مقدس رمز "یا علی ابن ابی طالبؑ" کے ساتھ شروع کی گئی۔

زیر زمین انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں مشابہ جواب دیا جائے گا، ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر

دوسری جانب قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء کے ترجمان نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی بنیادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ حملے بند نہ کیے گئے تو ایران بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں کے ذریعے جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک امریکہ اور صہیونی حکومت کی واحد کامیابی بے گناہ بچوں اور غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنانا رہی ہے جبکہ وہ دنیا کے سامنے ایران کے عوام کی حمایت کے کھوکھلے دعوے کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل انٹیلی جنس برتری اور حملہ آور صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم اب تک اسی نوعیت کے اقدامات سے گریز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان غیر انسانی حملوں کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو خطے میں اسی نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے اور اس صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت دو سو ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جاسکتی ہے۔

News ID 1938432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha