6 مارچ، 2026، 3:54 PM

“ابراہم لنکن” تعریفوں کی دلہن نکلا، ایرانی ڈرونز دیکھتے ہی رفو چکر ہوگیا، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

“ابراہم لنکن” تعریفوں کی دلہن نکلا، ایرانی ڈرونز دیکھتے ہی رفو چکر ہوگیا، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ بڑی تعریفوں کے ساتھ ایران کو ڈرانے کے لئے لانے والا بیڑا منظر عام سے ہی غائب ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو بڑی تعریفوں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا کر خلیج فارس لایا تھا۔ ایران کو ڈرانے کے لئے لانے والا بحری بیڑا ایرانی ڈرون طیاروں کو دیکھ کر میدان سے دم دبا کر بھاگ گیا۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی اتحادیوں کی حفاظت کے دعوے سے آنے والا بیڑا اپنا دفاع نہ کرسکا اور میدان سے بھاگ کھڑا ہوا۔

انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ اور واشنگٹن کے اتحادیوں کو مشورہ دیا کہ اپنی اور اپنی فوج کی سیکورٹی کے بارے میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی جھوٹی باتوں پر اعتبار نہ کریں۔

News ID 1938400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha