26 فروری، 2026، 11:28 AM

کیوبا کے سمندری حدود میں فائرنگ، امریکی کشتی کے 4 افراد ہلاک

کیوبا کے سمندری حدود میں فائرنگ، امریکی کشتی کے 4 افراد ہلاک

کیوبا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پرچم والی ایک کشتی کی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں اس کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پرچم بردار ایک کشتی کیوبا کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئی اور اس نے فائرنگ کی۔

کیوبا کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملکی دفاعی فورسز نے اس اقدام کے جواب میں جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کیوبا کی سمندری خودمختاری کی خلاف ورزی اور حملہ آور کشتی کی جانب سے گولیاں چلانے کے بعد پیش آیا۔

تاحال امریکی حکام کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

News ID 1938275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha