مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل کے لیے سازگار سیاسی ماحول پیدا کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماسکو ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور بیجنگ سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر مذاکراتی فضا کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ان کے مطابق ایران اس وقت اپنے شراکت داروں سے براہ راست جبکہ امریکہ سے بالواسطہ رابطے کر رہا ہے، جو زیادہ تر عرب ممالک کی ثالثی کے ذریعے انجام پا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ دور کی بات چیت 6 فروری کو عمان میں ہوئی تھی، جس میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی تھی۔
آپ کا تبصرہ