مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہید آیت اللہ العظمی سید محمدباقر الصدر کو شہید کرنے والے مرکزی ملزم کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، عراق کی قومی سلامتی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ سعدون صبری القیسی کو تمام عدالتی تقاضے مکمل ہونے کے بعد پھانسی دی گئی۔
صبری القیسی کو 1980 میں سید محمدباقر صدر کو شہید کرنے کے الزام میں مجرم اور انسانیت سوز جرائم میں بھی قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
سعدون صبری القیسی سابق عراقی حکومت کے دور میں مختلف سکیورٹی عہدوں پر فائز رہا، جن میں سکیورٹی اداروں کا نگران اور بصرہ و نجف صوبوں کا سکیورٹی سربراہ شامل تھا۔
2003 میں عراقی آمر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ شام فرار ہوگیا اور وہاں جعلی نام حاج صالح سے مقیم رہا۔ بعد ازاں فروری 2023 میں وہ دوبارہ عراق کے کردستان ریجن کے شہر اربیل واپس آیا۔
آپ کا تبصرہ