مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی کمیٹی کی صدارت سنبھالنے پر ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بحرین میں ہونے والے اے پی اے کے سولہویں اجلاس کے موقع پر قطر اور ایران کے اعلیٰ پارلیمانی حکام کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمانی تعاون کو دونوں ممالک کے مضبوط سیاسی اور سفارتی تعلقات کے مطابق مزید مستحکم کیا جائے۔
ایرانی پارلیمان کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا کہ آج دنیا میں عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ایسے نازک حالات میں ایشیائی ممالک کو مشترکہ اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس کے مقابلے کے لیے علاقائی اتحاد اور تعاون ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ دشمنوں کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ایران پوری طرح تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ