21 جنوری، 2026، 11:57 PM

ایران، حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاری

ایران، حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاری

حالیہ فسادات کے دوران پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں شہداء فاؤنڈیشن نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ فسادات کے دوران پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں شہداء فاؤنڈیشن نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ 

بدھ کو جاری ایک بیان میں ایران کی شہداء و ایثارگران فاؤنڈیشن نے کہا کہ حالیہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3,117 افراد جانبحق ہوئے، جن میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

بیان کے مطابق 3,117 میں سے 2,427 افراد یا تو سکیورٹی اہلکار تھے یا معصوم شہری جو ان دہشت گردوں کی مسلح حملوں میں شہید ہوگئے ہیں، جبکہ باقی ہلاک شدگان بیرونی عناصر کے حمایت یافتہ مسلح دہشتگرد تھے۔

شہداء فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ شہداء میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد بھی شامل ہیں، جو اندھا دھند فائرنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے راہ گیروں اور معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم قابض صہیونی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، اور ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا۔

News ID 1937818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha