20 جنوری، 2026، 3:45 PM

امریکہ نے حملہ کیا دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں، ٹرمپ کو کولمبیا کے صدر کا دوٹوک جواب

امریکہ نے حملہ کیا دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں، ٹرمپ کو کولمبیا کے صدر کا دوٹوک جواب

کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

صدر پیٹرو کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کے خلاف کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اس ملک میں امریکی فوجی مداخلت کے امکانات پر بات ہو رہی ہے۔

کولمبیا کے صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک امریکہ پر براہِ راست فوجی انحصار مکمل طور پر ختم کرے گا، جبکہ دیگر ممالک سے اسلحہ کی خریداری کولمبیا کی اسٹریٹجک ترجیحات میں شامل ہو گی۔

گوستاوو پیٹرو نے کہا میں نے پہلے یہ قسم کھائی تھی کہ کبھی ہتھیار نہیں اٹھاؤں گا، لیکن اپنے ملک کے دفاع کے لیے ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کو تیار ہوں۔ امریکہ کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا سامنا کولمبیا کے عوام اور فوج کی بھرپور مزاحمت سے ہو گا۔

News ID 1937780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha