19 جنوری، 2026، 10:06 AM

ایران کے بارے میں صہیونی کابینہ کی میٹنگ میں بدمزگی، دو وزراء اجلاس سے خارج

ایران کے بارے میں صہیونی کابینہ کی میٹنگ میں بدمزگی، دو وزراء اجلاس سے خارج

ایران کے بارے میں نتن یاہو کابینہ کے اجلاس میں بدمزگی کے بعد دو وزراء کو میٹنگ سے نکال دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی ایران کے بارے میں میٹنگ کے دوران وزراء کے درمیان بدمزگی پیدا ہوگئی۔

صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی میٹنگ میں کابینہ کے وزراء اور سیکورٹی حکام شریک تھے۔ اس موقع پر دو وزراء کے درمیان بدمزگی پیدا ہوئی۔

ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں وزراء کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے۔ اس موقع پر دوسرے وزراء بھی شامل ہوئے اور اجلاس شدید بدمزگی کا شکار ہوا۔

کشیدگی بڑھنے کے بعد نتن یاہو نے دونوں وزراء کو اجلاس سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔

News ID 1937756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha