مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی سپریم کونسل برائے آئین نے نائب صدر دلسی روڈریگز کو حکم دیا ہے کہ وہ عارضی طور پر ملک کے صدارتی اختیارات سنبھال لیں۔
اسی دوران برازیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نکولس مادورو کی غیر موجودگی میں، جو امریکہ میں زیر حراست ہیں، ہم روڈریگز کو ملک کی عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
برازیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک (CELAC)، وینزویلا پر امریکی حملے کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے۔
آپ کا تبصرہ