1 دسمبر، 2025، 5:07 PM

ترک صدر اردوغان کا ایران کے دورے پر اصولی اتفاق

ترک صدر اردوغان کا ایران کے دورے پر اصولی اتفاق

ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ایران کے دورے پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ایران کے دورے کے حوالے سے ہم آہنگی جاری ہے اور اصولی طور پر اس سفر پر اتفاق ہو چکا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا: میرے ساتھی اس دورے کی درست تاریخ طے کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ مناسب وقت مقرر کیا جا سکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان نے کل تہران کا دورہ کیا اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کیں۔

News ID 1936848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha