مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تنظیم برائے ترقیِ تجارت کی باضابطہ اجازت اور وزارتِ مواصلات و ٹیکنالوجی کی حمایت سے یہ نمائش 12 تا 15 جنوری 2026 کو تہران کے بین الاقوامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر کابینہ کے اہم ارکان، انوویشن ایکو سسٹم کے فعال نمائندگان اور صنعتوں کے مدیران شریک ہوں گے۔
یہ ایونٹ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پہلا باضابطہ اور تخصصی اجتماع ہوگا، جو انوویشن ایکو سسٹم، بیسڈ نالج کمپنیوں، مالیاتی صنعت اور دیگر جدید شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
نمائش کے منتظمین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات اور کامیابیوں کے تعارف پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس میں مختلف صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کے اطلاقات پر تخصصی پینل، تربیتی ورکشاپس، B2B اور B2G نیٹ ورکنگ مواقع اور انوویشن اسٹیج شامل ہوں گے، جو تجارتی تعاون اور علم کی منتقلی کے لیے سنہری موقع فراہم کریں گے۔
مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپس کی تیز رفتار ترقی اور ملکی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر یہ نمائش بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور مقامی ٹیکنالوجی کی برآمدات کے لیے محرک ثابت ہو سکتی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے نمائش کی باضابطہ ویب سائٹ [www.iranaiexpo.com] پر مراجعہ کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ