17 نومبر، 2025، 9:01 PM

عراقچی کی روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو، جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

عراقچی کی روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو، جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک رابطہ کرکے پاک اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی مسائل اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن عمل اور افغانستان–پاکستان کشیدگی پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

گفتگو کے دوران ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی گئی تاکہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

News ID 1936554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha