14 نومبر، 2025، 6:45 PM

ایران اور تاجکستان کے درمیان فضائی تعاون بڑھانے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور تاجکستان کے درمیان فضائی تعاون بڑھانے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور تاجکستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے فضائی شعبے میں تکنیکی تعاون، تربیتی پروگرامز، مرمت و دیکھ بھال اور ایئرپورٹ سروسز کو مؤثر طور پر وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور تاجکستان کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت دوطرفہ شراکت داری کو تکنیکی، آپریشنل اور تربیتی میدانوں میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ حسین پورفرزانہ نے تاجکستان کے سرکاری دورے کے دوران اس معاہدے کو باضابطہ شکل دی۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی جہازوں کی مرمت و دیکھ بھال، ایئرپورٹ سروسز، ایئر نیویگیشن سپورٹ، خصوصی تربیت اور تکنیکی مہارت کے تبادلے جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

پورفرزانہ نے اپنے دورے کے دوران تاجک ائیر اور سومون ائیر کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور فضائی آپریشنز میں بہتری اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔

News ID 1936487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha