4 نومبر، 2025، 11:06 AM

زہران ممدانی کو ووٹ دیا تو نیویارک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

زہران ممدانی کو ووٹ دیا تو نیویارک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلمان امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے تو شہر کو دی جانے والی وفاقی مالی امداد محدود کر دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلمان امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے تو شہر کو دی جانے والی وفاقی مالی امداد محدود کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو نیویارک کو سب سے کم سطح کی مالی امداد دی جائے گی۔

ٹرمپ نے اس سے قبل نیویارک کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اینڈریو کومو کو ووٹ دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو نیویارک کو اقتصادی اور سماجی شعبوں میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں میئر کے انتخاب کے لیے ابتدائی ووٹنگ کے مراکز بند ہو گئے، اور متعدد رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی اس وقت سبقت لیے ہوئے ہیں۔

News ID 1936289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha