3 نومبر، 2025، 1:12 PM

غاصب اسرائیل میں بدعنوانی کا بڑا اسکینڈل، درجنوں صہیونی عہدیدار گرفتار

غاصب اسرائیل میں بدعنوانی کا بڑا اسکینڈل، درجنوں صہیونی عہدیدار گرفتار

غاصب اسرائیل میں ایک بڑے مالیاتی بدعنوانی کے کیس نے سیاسی اور ادارہ جاتی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں درجنوں صہیونی عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں مزدور یونین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی پولیس نے ایک بڑے مالیاتی بدعنوانی کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مزدور یونین کے دفاتر پر چھاپے مارے، جس کے دوران اس یونین کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار شدگان میں مذکورہ یونین کے سربراہ اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر صہیونی عہدیدار بھی شامل ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گرفتار کیے گئے درجنوں صہیونی عہدیداروں سے مالی رشوت لینے اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزامات پر تفتیش کی جائے گی۔

اس کیس کی وسعت اتنی زیادہ ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اندازہ ہے کہ 350 افراد سے تفتیش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انشورنس سیکٹر کے تاجروں نے صہیونی حکومت کی مزدور یونین کے اندر ایک منظم بدعنوانی کا نیٹ ورک قائم کیا تھا، جو مالی رشوت کے بدلے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے خدمات فراہم کرتا تھا۔ یہ تحقیقات خفیہ طور پر گزشتہ دو سالوں سے جاری تھیں اور اب صہیونی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاری کے مرحلے تک پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق غاصب اسرائیل کے بلدیاتی اداروں، ایئر لائنز اور ریلوے کمپنیوں کے ملازمین بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ بدعنوانی کا کیس مقبوضہ علاقوں میں بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں شمار ہوتا ہے، اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

News ID 1936273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha