31 اکتوبر، 2025، 6:51 PM

مقاومت لبنان کی خودمختاری کا اصل ستون ہے، شیخ نعیم قاسم

مقاومت لبنان کی خودمختاری کا اصل ستون ہے، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سربراہ نے امریکہ کو اسرائیلی جارحیت کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقاومت لبنان کی خودمختاری کا اصل ستون ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری اور طاقت کا اصل ستون بیرونی حمایت نہیں بلکہ عوامی مقاومت ہے۔ امریکہ کسی صورت غیرجانبدار ثالث نہیں بلکہ اسرائیلی جارحیت کا کھلا حامی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو لوگ مقاومت کرتے ہیں، وہی اپنی زمین واپس حاصل کرتے ہیں اس کے برعکس جو سودے بازی کرتے ہیں، وہ اپنا وطن کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی لبنان کے زیتون کے باغات اور سرحدی علاقوں میں موجود کسانوں کو حاکمیت کا حقیقی محافظ قرار دیا، جو اپنی زمین کے محافظ اور قومی وحدت کے علمبردار ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، حالانکہ زمین ایک نعمت ہے جس کی حفاظت اور احیاء ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے جهاد سازندگی جیسے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے مؤثر پالیسی اپنائی جائے۔

 سربراہ حزب اللہ نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہ صرف اسرائیلی حملوں کو نظرانداز کرتا ہے بلکہ انہیں جواز بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسرائیلی تجاوزات، شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہ کاریوں پر امریکہ کا کیا موقف ہے؟ امریکہ نے کبھی لبنان کے لیے خیر نہیں چاہی۔

انہوں نے صدر لبنان کے اس فیصلے کو سراہا جس میں فوج کو اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا حکم دیا گیا۔ یہ ایک ذمہ دارانہ مؤقف ہے جسے قومی وحدت کے ذریعے مزید تقویت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوج کی حمایت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ قومی خودمختاری کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ حزب اللہ کسی سے حکم نہیں لیتی اور نہ ہی لبنان کو دشمنوں کی مرضی کے مطابق چلنے دے گی۔ قومی وحدت ہی وہ راستہ ہے جس سے وطن کی آزادی ممکن ہے، اور مزاحمت کا مقصد صرف اور صرف وطن کی بازیابی ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں میں کہا کہ اسرائیل کو بھی وہی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا جو لبنان نے کیا ہے۔ کوئی نیا معاہدہ صرف اسرائیل کو بری الذمہ کرے گا اور نئی جارحیت کا راستہ کھولے گا۔

News ID 1936230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha