30 اکتوبر، 2025، 5:11 PM

ایران کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

ایران کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور مزید گہرائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے سینئر نائب وزیر برائے امورِ سلامتی، الحاج ملا محمد ابراہیم صدر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک ثقافتی اور مذہبی میدانوں میں بہت سی مشترکات رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کے تعلقات ترقی کے راستے پر گامزن ہیں۔

اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں مومنی نے کہا کہ ایران سیکورٹی، ٹریفک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر امریکہ کے طویل قبضے نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

News ID 1936208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha