28 اکتوبر، 2025، 1:47 PM

صہیونی گماشتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن، متعدد گرفتار 

صہیونی گماشتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن، متعدد گرفتار 

فلسطینی سکیورٹی فورسز نے غزہ میں غاصب اسرائیلی کارندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا اور ان کے ہتھیار ضبط کر لیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ میں تل ابیب کے حامی عناصر کے خلاف نئی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

اس کارروائی کے دوران دشمن کے گماشتوں کے ہتھیار بھی ضبط کیے گئے۔ فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا کہ وہ تمام دشمن عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لائیں گے جو غزہ میں جنگی حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ یاسر ابوشباب کا گروہ غزہ میں ایک مقامی مجرمانہ تنظیم ہے جو صہیونی فوج کی مدد سے انسانی ہمدردی کے مراکز پر حملے کرتی اور ان علاقوں کو قتل عام کے میدان میں تبدیل کرتی تھی۔ یہ صہیونی عناصر ہمیشہ خرابیاں پیدا کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔

News ID 1936170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha