مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم، لبنان کے معیاری وقت کے مطابق آج رات 8:30 بجے المنار ٹی وی کے ساتھ ایک تفصیلی اور خصوصی گفتگو کریں گے۔
اس گفتگو میں شیخ نعیم قاسم اسرائیلی تجاوزات کے دوران لبنان میں مزاحمت کے اقدامات، اس کے سیاسی پہلوؤں، جنگ بندی کے معاہدے اور ضامن فریقوں کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
مزید برآں، وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات، سیاسی اتحاد، حزب اللہ اور لبنان کے صدور و حکومت کے تعلقات، اور جنوب، ضاحیہ اور بقاع میں تعمیر نو کے منصوبوں پر بھی گفتگو کریں گے۔
شرم الشیخ اجلاس، غزہ میں جنگ بندی کے نتائج، لبنان اور خطے میں آئندہ چیلنجز اور لبنان سے متعلق امور بھی گفتگو کے دوران زیر بحث آئیں گے۔
آپ کا تبصرہ