مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک پر عائد پابندیوں پر قابو پانے کا واحد راستہ ملکی پیداوار کو مضبوط بنانا اور برآمدات میں اضافہ ہے۔
مغربی آذربائیجان صوبے میں اقتصادی سرگرم افراد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور پیداوار و برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت باقاعدگی سے صنعتکاروں اور چیمبرز آف کامرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتی ہے، جن میں پیٹروکیمیکل، تیل اور برآمدی شعبوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتیں شامل ہیں تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور نتائج پر عمل درآمد کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کا راستہ اور پابندیوں کا حل پیداوار کو بڑھانے اور برآمدات کو وسعت دینے میں مضمر ہے۔
آپ کا تبصرہ