مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ محمد رعد نے کہا ہے کہ لبنان کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار صرف ایک فریب ہے۔
رعد نے دفاع مدنی کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ اور لبنان میں سب سے بھیانک نسل کشی کی، جس میں قتل و غارت، تباہی، قحط اور اسپتالوں، رہائشی عمارتوں اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں تناؤ ختم کرنے کے معاہدے کے بعد سے زمینی، فضائی اور سمندری طور پر ۴ ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، اور یہ جارحانہ رویہ جلد یا بدیر خود اسرائیلی رژیم کے لیے منفی نتائج لے آئے گا۔
محمد رعد نے زور دیا کہ آزادی اور خودمختاری ہر ملک کے لیے بنیادی عناصر ہیں، جو عوام کا ارادہ، شعور، ایمان اور اخلاقی اقدار کی پابندی سے حاصل ہوتے ہیں، اور مقاومت اس شعور کا اعلیٰ ترین مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں مقاومت ایک دفاعی قوت ہے جو قومی ارادے سے جنم لیتی ہے، کسی کی اجازت یا مشروعیت کی محتاج نہیں، اور یہ ریاست اور معاشرے کی حمایت کے لیے کام کرتی ہے۔ رعد نے واضح کیا کہ وطن کی خودمختاری بیرونی طاقتوں کے مفادات کے سامنے سر جھکانے سے نہیں بلکہ آزاد قومی ارادے کے مطابق عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ