مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود کرانہ باختری میں فلسطینی خاندان اپنے اسیر و جانباز بیٹوں کی رہائی کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قابض صہیونی افواج کے محاصرے اور سیکورٹی دباؤ کے باوجود کرانہ باختری کے مختلف شہروں اور کیمپوں میں خوشی، تکبیر اور فلسطینی ترانے فضا میں گونج رہے ہیں۔
ادھر فلسطینی سول ادارے اور طبی ٹیمیں شہر رام اللہ کے ثقافتی میدان قصر میں آزاد ہونے والے قیدیوں کے استقبال کے لیے جمع ہو چکے ہیں تاکہ ان کے وطن واپسی کے لمحے کو تاریخی یادگار بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، کرانہ باختری کے مختلف علاقوں میں عوامی جوش و خروش اپنے عروج پر ہے اور لوگ قابض افواج کی دھمکیوں کے باوجود آزادی و مزاحمت کا جشن منا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ