مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست منی پور میں حکومت نے دو کھانسی کے شربت برانڈز پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں انتہائی زہریلا کیمیکل "ڈائی ایتھائلین گلائکول" پایا گیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی ڈرگز کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ایک عوامی انتباہ جاری کرتے ہوئے صارفین، دکانداروں اور طبی ماہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان دواؤں کو خریدنے یا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
محکمے نے ان دواؤں کی فروخت اور استعمال کو فوری طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے اور تمام ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ بیچز فوری طور پر اسٹورز سے ہٹا کر حکام کو رپورٹ کریں۔
آپ کا تبصرہ